Sunday, 30 March 2025

باد خزاں میں سر پہ کرم کی گھٹا رہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بادِ خِزاں میں سر پہ کرم کی گھٹا رہے

سُوئے سفر مدینے کی ٹھنڈی ہوا رہے

چلتا رہوں میں جانب منزل بصد خلوص

ہاتھوں میں میرے پرچمِ مہر و وفا رہے

تھک جاؤں تو مِرے بنیں بازو تِرے نشاں

تُو ساتھ ہو اگرچہ زمانہ خفا رہے

روش نہ حاکم اعلیٰ وہ اختیار کرے

 روش نہ حاکمِ اعلیٰ وہ اختیار کرے

جو مُنصفی کے تقدس کو تار تار کرے

ہے بدنصیبی کا یہ آخری مقام جہاں

عدو رذیل ہو اور عزتوں پہ وار کرے

جسے یہ لگتا ہے سب کچھ تو مل گیا ہے مجھے

وہ پاس بیٹھے خسارے مِرے شمار کرے

ہمیں محبت کرنے کا کوئی حق نہیں

 ہمیں محبت کرنے کا کوئی حق نہیں 

کھانے کا بل ادا کرتے وقت

روٹیوں کی تعداد پوچھنے والوں کو محبت نہیں کرنی چاہیے

ہماری عمر میں محبت کرنے والوں کے لیے 

خودکشی مستحب ہے

لیکن ہمیں کسی کی آنکھوں کی بجائے

Saturday, 29 March 2025

آؤ کوئی تفریح کا سامان کیا جائے

 آؤ کوئی تفریح کا سامان کیا جائے

پھر سے کسی واعظ کو پریشان کیا جائے

بے لغزشِ پا مست ہوں اُن آنکھوں سے پی کر

یوں محتسبِ شہر کو حیران کیا جائے

ہر شے سے مقدس ہے خیالات کا رشتہ

کیوں مصلحتوں پر اسے قربان کیا جائے

یوں برس پڑتے ہیں کیا ایسے وفاداروں پر

 یوں برس پڑتے ہیں کیا ایسے وفاداروں پر

رکھ لیا تُو نے تو عشّاق کو تلواروں پر

کوچۂ یار سے، برباد بھی ہو کر نہ گیا

خاک اُڑ اُڑ کے مِری جم گئی، دیواروں پر

لے کے بوسے کسی بے رحم نے، ڈالے ہیں نشاں

کاکلیں چھُوٹی ہیں اِس واسطے، رُخساروں پر

نام ہی کیا نشاں ہی کیا خواب و خیال ہو گئے

 نام ہی کیا نشاں ہی کیا خواب و خیال ہو گئے

تیری مثال دے کے ہم تیری مثال ہو گئے

سایۂ ذات سے بھی رم، عکس صفات سے بھی رم

دشتِ غزل میں آ کے دیکھ ہم تو غزال ہو گئے

کتنے ہی نشہ ہائے ذوق، کتنے ہی جذبہ ہائے شوق

رسمِ تپاکِ یار سے رو بہ زوال ہو گئے

جو رحمت ہے مرے رب کی کنارا ہی نہیں اس کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو رحمت ہے مِرے رب کی کنارا ہی نہیں اس کا

خدا کا جو نہیں بنتا،۔ سہارا ہی نہیں اس کا

اگر نظر کرم نہ ہو کسی پر ربِ اکبر کی

تو سمجھو اس جہاں میں پھر گزارا ہی نہیں اس کا

جو رب کو خوش نہیں کرتا وہ سمجھو کچھ نہیں کرتا

چمکنے والا قسمت کا ستارا ہی نہیں اس کا

اپنے آغاز کو انجام میں پایا ہم نے

 اپنے آغاز کو انجام میں پایا ہم نے

راز کیا پردۂ ابہام میں پایا ہم نے

کھو گیا تھا جو کبھی بھیڑ میں چہروں کی اسے

اپنی تنہائی کی ہر شام میں پایا ہم نے

ریت بھرتے رہے آنکھوں میں سرابوں کی سدا

عذر جینے کا اسی کام میں پایا ہم نے

سب مکر کی آلودہ نگاہوں سے بھرے ہیں

 سب مکر کی آلودہ نگاہوں سے بھرے ہیں

اے شہر! تِرے لوگ گُناہوں سے بھرے ہیں

میں جُرمِ مُحبت میں جو ماخوذ ہُوا ہوں

سب عدل کے ایوان گواہوں سے بھرے ہیں

کچھ ان کے عزائم بھی نہیں تجھ سے الگ تھے

پر کتنے مقابر ہیں کہ شاہوں سے بھرے ہیں

تری یادوں کا محشر کھینچتے ہیں

 تری یادوں کا محشر کھینچتے ہیں

چلو پھر دن کا چکر کھینچتے ہیں

سویرا آن بیٹھا ہے سروں پر

اٹھو پھر شب کی چادر کھینچتے ہیں

ہماری پیاس مثل دشت و صحرا

ہم آنکھوں سے سمندر کھینچتے ہیں

بدنام گرچہ ہم ہوئے اپنے اصول میں

بدنام گرچہ ہم ہوئے اپنے اصول میں

تجھ کو تو سرخرو کیا ہے عرض و طول میں

نیّت میں جب فتور ہو مقصد بے خانماں

بربادیاں تو ہوں گی پھر ایسے حصول سے

کوئی بھی ہم سے اس کا تدارک نہ ہو سکا

مصروف عمر بھر رہے کارِ فضول میں

Friday, 28 March 2025

یوں اداسی میں ملی ہے ترے آنے کی خبر

 یوں اداسی میں ملی ہے تِرے آنے کی خبر

جیسے مفلس کو ملے ایک خزانے کی خبر

مستئ عشق میں ڈُوبے ہیں تِرے دیوانے

اِن کو عُقبٰی کی، نہ اپنی، نہ زمانے کی خبر

دل تِرے ہاتھ پہ رکھ دیتا میں اک لمحے میں

کاش ہوتی جو مجھے دل کے ٹھکانے کی خبر

Thursday, 27 March 2025

نور کی بارش فضائیں نور جھونکا نور کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نور کی بارش، فضائیں نور، جھونکا نور کا

نور کی بستی میں ہے موسم سہانہ نور کا

مہبطِ انوار ہے نورِ خدا کا شہرِ نور

جوش پر رہتا ہے واں ہر وقت دھارا نور کا

گلشنِ طیبہ تِری فصلِ منور پر نثار

تجھ میں ہے ہر شاخ و جڑ، پتی و پتا نور کا

زندگی سادہ ورق پر اک حسیں تحریر ہے

 زندگی سادہ ورق پر اک حسیں تحریر ہے

اور یہ دنیا اسی تحریر کی تفسیر ہے

حق بجانب صرف ہم ہیں دوسرا کوئی نہیں

خود پسندی کی یہی ادنیٰ سی اک تصویر ہے

یہ بھی انداز تغافل اور تلون کی دلیل

جو بہت پیارا تھا اب وہ لائق تعزیر ہے

کیسے کیسے خواب سہانے چھوڑ آئے

 کیسے کیسے خواب سہانے چھوڑ آئے

سب چہرے جانے پہچانے چھوڑ آئے

بارش بن کر جو برسے تھے آنگن میں

ہم ساون کے وہ نذرانے چھوڑ آئے

چھوٹے سے مخدوش گھروندے کی خاطر

شیش محل جیسے کاشانے چھوڑ آئے

شاید ہمارے بخت میں کوئی خضر نہیں

 شاید ہمارے بخت میں کوئی خِضر نہیں

"منزل ہے، راستہ ہے، مگر راہبر نہیں"

خوں رو رہی ہے قوم، گریبان چاک ہیں

افسوس دُور دُور تلک چارہ گر نہیں

شاعر تُو اس جہاں کا مفکّر نہیں ہے کیا

کیا مرتبہ ہے تیرا، کیا تجھ کو خبر نہیں؟ 

ہم نفرت کی پوجا کرنے والے ہیں

 مقدس لوگ


ہم نفرت کی پوجا کرنے والے ہیں

ہم کو بغض انا کے اونچے محل منارے پیارے ہیں

ہم نے علم، جہالت کے صندوق میں تالا ڈال کے رکھا ہے

ہم نے خود کو، اپنی سوچ کو جاگیروں میں گِروی رکھا ہے

ہم نے روشنی بانٹنے والے حرف بھی سُولی پر چڑھائے

ہم نے خیر کے بازو کاٹ کے قلم بنائے

دیوار کے ہوتے ہوئے در بیٹھ گیا ہے

دیوار کے ہوتے ہوئے در بیٹھ گیا ہے

بنیاد ہی ایسی تھی کہ گھر بیٹھ گیا ہے

سائے میں شجر کے تِری گلیوں کا مسافر

کیا حرج ہے کچھ دیر اگر بیٹھ گیا ہے

منزل کی تمنا میں ہر اک شخص چلا تھا

ہر شخص سر راہ گزر بیٹھ گیا ہے

Wednesday, 26 March 2025

برگ ہوں خشک سا مجھ کو بھی ہرا ہونا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


برگ ہوں خشک سا مجھ کو بھی ہرا ہونا ہے

باغ سر سبز میں کھلنا ہے نیا ہونا ہے

میری وقعت نہ سہی جب وہ مرے گھر آئیں

لعل ہونا ہے مجھے رشک حرا ہونا ہے

میں مدینے کی حسیں یادوں میں ہوں کھویا ہوا

میرے محبوبﷺ کو تو میرا پتا ہونا ہے

کوئی ہنگامۂ ہستی کا پرستار بھی ہے

 کوئی ہنگامۂ ہستی کا پرستار بھی ہے

ورنہ کشتی بھی ہے ساحل بھی منجدھار بھی ہے

ہو گئیں میری تباہی پہ وہ آنکھیں نمناک

کون جانے کہ یہی جیت مِری ہار بھی ہے

باغباں تُو بھی اسے چشمِ حقارت سے نہ دیکھ

زینتِ صحنِ چمن گُل ہی نہیں خار بھی ہے

اب نہ آئے گا کبھی روٹھ کے جانے والا

 اب نہ آئے گا کبھی روٹھ کے جانے والا

عمر بھر خط وہی پڑھیے گا سرہانے والا

وہ مراسم بھی نبھاتا ہے تو رسموں کی طرح

آ گیا اس کو بھی دستور زمانے والا

یہ جدا ہونے کی رت ہے نہ دکھاؤ جی کو

ذکر چھیڑو نہ کوئی اگلے زمانے والا

جب سے نظر سے دور وہ پیارے چلے گئے

 جب سے نظر سے دور وہ پیارے چلے گئے

وہ شام وہ سحر وہ نظارے چلے گئے

رسم وفا نہ پیار کی پہلی سی ریت ہے

جانے کہاں وہ پریت کے دھارے چلے گئے

ہم کھیلتے ہی رہ گئے طوفان و موج سے

آ آ کے پاس دور کنارے چلے گئے

چمن میں عشق کے جادوگر چھپے رہتے ہیں

 عشق کے جادوگر


چمن میں عشق کے جادوگر چھپے رہتے ہیں

نکل آتے ہیں فوراً حسینہ دیکھ کر

ان کی باتیں معصول دل پر سحر کا کام کر دیتی ہیں

ان کی نظریں حسین دوشیزہ کو اسیرِ دام کر لیتی ہیں

پھولوں کی مہک، چاند کی چمک، ستاروں کی دمک

اس پر ایک عجیب سا کیف طاری کر دیتی ہے

وسعت دامان دل کو غم تمہارا مل گیا

وسعت دامان دل کو غم تمہارا مل گیا

زندگی کو زندگی بھر کا سہارا مل گیا

ہر دل درد آشنا میں دل ہمارا مل گیا

پارہ پارہ ہو چکا تھا پارا پارا مل گیا

ہم کہ میخانے کے وارث تھے ہیں اب تک تشنہ لب

چند کم ظرفوں کو صہبا کا اجارا مل گیا

Tuesday, 25 March 2025

پھر آ گیا ہوں شہر رسول انام میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پھر آ گیا ہوں شہر رسول انامﷺ میں

ہر پل گزر رہا ہے سجود و قیام میں

اوڑھی ہوئی ہے گلیوں نے خوشبو کی اوڑھنی

کیسا غضب کا حسن ہے اس ڈھلتی شام میں

دیوار و در کے ہونٹوں پہ صلی علیٰ کا ورد

مصروف ہر بشر ہے درود و سلام میں

ہے وہ دشمن تو اب یار ہو جائے گا

 ہے وہ دشمن تو اب یار ہو جائے گا

دوستی سے ملو، پیار ہو جائے گا

موجیں طوفاں کی شرمندہ ہونے لگیں

بیڑا ڈوبا نہیں، پار ہو جائے گا

اس کے دل میں جو بُوئے وفا ہی نہیں

وعدہ کرنا بھی بے کار ہو جائے گا

آج اس سے ملو صورت احباب ملے گا

 آج اس سے ملو صورت احباب ملے گا

کل خواب کی تعبیر میں بھی خواب ملے گا

یہ سوچ لیں پہلے سے دعا مانگنے والے

پانی کی ضرورت ہے تو سیلاب ملے گا

وہ سرد ہوا شہر میں آئے گی دکھوں کی

آنسو بھی مِری آنکھ میں برفاب ملے گا

کہیں ہے داغ ناکامی کہیں ہے خون ارماں کا

 کہیں ہے داغ ناکامی کہیں ہے خون ارماں کا

ہمارا دل مرقع بن گیا ہے یاس و حرماں کا

جہاں والوں پہ میں احسان کر کے بھول جاتا ہوں

مِرے اخلاق کو چمکا رہا ہے نقش نسیاں کا

علائق میں الجھ کر فرصت نظارہ کھو بیٹھا

نہایت دید کے قابل تھا منظر بزم امکاں کا

درون شہر تمنا کسی کو ہار آئے

 درونِ شہرِ تمنا کسی کو ہار آئے

چراغِ کشتہ کی لَو کو وہاں اتار آئے

فنا کے سانپ ہیں جنسِ ہُنر سے ناواقف

چلے تو کیچلی اپنی وہاں اُتار آئے

دیارِ جسم ہے اُلفت کے دائروں سے پرے

شعارِ شوقِ بدن میں نہ یہ حِصار آئے

لکھ لکھ کے یار ہاتھ ہمارے پگھل گئے

 لکھ لکھ کے یار ہاتھ ہمارے پگھل گئے

ہم سے جو سیکھتے تھے وہ آگے نکل گئے

آنکھوں کا رنگ ہو یا مِری شاعری کا رنگ 

سب کچھ بدل گیا مِرا، جب تم بدل گئے

سب لوگ لے کے آئے تھے اعمال رب کے پاس

ہم اپنے رب کے پاس بھی لے کر غزل گئے

وسعتِ خیر ہے اتنی نہ سنبھالی جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وسعتِ خیر ہے اتنی نہ سنبھالی جائے 

بانٹتا جائے جدھر انؐ کا سوالی جائے

ان سے الفت کے سبب چن دیا جاؤں جس میں

رب وہ رحمت بھری دیوار بنا لی جائے

رہے پوروں پہ سدا صلی علیٰ کی تسبیح

 کہ کفن میں بھی مِرا ہاتھ نہ خالی جائے

Monday, 24 March 2025

جب کبھی یاد تری مجھ سے بچھڑ جاتی ہے

 جب کبھی یاد تِری مجھ سے بچھڑ جاتی ہے

سانس تک چلتی ہوئی میری اکھڑ جاتی ہے

میں اسی واسطے باتیں نہیں کرتی تجھ سے

بات جب بڑھتی ہے پھر بات بگڑ جاتی ہے 

مہرباں تیرا تصور نہ ہو جب تک مجھ پہ

جو بھی تصویر بناؤں میں بگڑ جاتی ہے

زخم کو مات کیوں نہیں کرتے

 زخم کو مات کیوں نہیں کرتے

درد خیرات کیوں نہیں کرتے

راستے سائیں سائیں کرتے ہیں

راستے بات کیوں نہیں کرتے

پیار کرتے ہو پاگلوں کی طرح

حسب اوقات کیوں نہیں کرتے

ہم گئے پہلا سا وہ مصر کا بازار نہ تھا

 ہم گئے پہلا سا وہ مصر کا بازار نہ تھا

کتنے یوسف تھے مگر کوئی خریدار نہ تھا

وائے پہلا سا وہ رنگِ درِ دلدار نہ تھا

دار تھی کوئی بھی منصور سرِ دار نہ تھا

دورِ عشرت میں سبھی یار تھے غم میں لیکن

ماسوا دل کے مِرا کوئی بھی غمخوار نہ تھا

ٹھہر گیا مرے اشکوں کا قافلہ کب کا

 ٹھہر گیا مِرے اشکوں کا قافلہ کب کا

میں ہو چکا ہوں تِرے غم سے آشنا کب کا

اب اپنے چہرے پہ وہ تازگی نہ رونق ہے

اُتر چکا ہے ہر اک رنگِ خوش نما کب کا

بھٹکتا رہتا ہوں اب خواب کے جزیرے میں

گزر چکا ہے ان آنکھوں سے رت جگا کب کا

اس چمن میں آشیاں اپنا بنا سکتے نہیں

 اس چمن میں آشیاں اپنا بنا سکتے نہیں

کھول کر دل جس چمن چہچہا سکتے نہیں

خوف سے گلچیں کے غنچے ہیں چمن میں دم بخود

مسکرا سکتے ہیں، لیکن کھل کھلا سکتے نہیں

باغباں سے کر لیا صیّاد نے کچھ ساز باز

اہلِ گُلشن خیر اب اپنی منا سکتے نہیں

Sunday, 23 March 2025

کس منہ سے شکر کیجیے پروردگار کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کس منہ سے شکر کیجیے پروردگار کا

عاصی بھی ہوں تو شافع روزِ شمار کا

گیسو کا ذکر ہے تو کبھی روئے یار کا

یہ مشغلہ ہے اب مرا لیل و نہار کا

چلنے لگی نسیمِ سحر خلد میں ادھر

دامن اِدھر بلا جو شہِ ذی وقار کا

مشکلیں بڑھتی گئیں ہر سحر و شام کے ساتھ

 مشکلیں بڑھتی گئیں ہر سحر و شام کے ساتھ

پھر بھی کھیلا کیے ہم گردشِ ایام کے ساتھ

روز افزوں ہی رہا حوصلہ و عزمِ سفر

منزلیں دور ہی ہوتی گئیں ہر گام کے ساتھ

آ کے اے برق! مِرا خرمنِ ہستی تو جلا

کتنی نادان کہ الجھی ہے در و بام کے ساتھ

قوم در بدر ہے مجھے جب سے ہوش ہے

 قوم در بدر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

بے خبر راہبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

دھوپ کی صورت کبھی دیکھی نہیں میں نے

ابر میں امبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

میں نے کب کیا ہے بھلا وقت کا حساب

وہ مِری دلبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

ہزار خاک کے ذروں میں مل گیا ہوں میں

 ہزار خاک کے ذروں میں مل گیا ہوں میں

مآل شوق ہوں آئینہ ⌗ وفا ہوں میں

کہاں یہ وسعت جلوہ کہاں یہ دیدۂ تنگ

کبھی تجھے کبھی اپنے کو دیکھتا ہوں میں

شہید عشق کے جلوے کی انتہا ہی نہیں

ہزار رنگ سے عالم میں رونما ہوں میں

حرام کو بھی اک دم حلال کرتا ہے

 حرام کو بھی اِک دم حلال کرتا ہے

کبھی جو دل نئی کوئی مجال کرتا ہے

ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے

یہ جو دھڑکتا ہے، 💓دل کمال کرتا ہے

یہ دل بھی تو رہتا ہے عجب سے مخمصے میں

جواب گھڑتا ہے، خُود ہی سوال کرتا ہے

ظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھے

 ظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھے

مہربانوں کس لیے اتنا ستاتے ہو مجھے

راستے میں نے دکھائے ہیں اجالوں کے تمہیں

نقش ہوں میں روشنی کا کیوں مٹاتے ہو مجھے

قافلوں کو منزلوں کی سمت کرتا ہوں رواں

بے جہت چلنے کی باتیں کیوں سناتے ہو مجھے

Saturday, 22 March 2025

نہ چار سو نہ کہیں چرخ ہفتمیں سے ملا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہ چار سُو نہ کہیں چرخِ ہفتمیں سے مِلا

خِرد کو نُکتۂ توحید شاہِ دیںﷺ سے ملا

جہاں کی دانش و حکمت میں یہ کمال کہاں

شُعورِ زیست مدینے کی سر زمیں سے ملا

بھٹک رہی تھی حقیقت کی جُستجو میں نظر

درِ اِلٰہ مجھے راہِ شاہِ دیںﷺ سے ملا

جو تیرے عہد میں پتھر کا آدمی ہوتا

 جو تیرے عہد میں پتھر کا آدمی ہوتا

کسی بشر کو نہ احساسِ زندگی ہوتا

متاعِ لفظ و بیاں دل کے پاس ہوتی تو

مِرے فسانے کا عنواں کچھ اور ہی ہوتا

ملا ہوں خود کو میں تنہا ہر اک منزل میں

کوئی رفیقِ سفر تھا تو ساتھ بھی ہوتا

کسی کی راہنمائی قبول کیا کرتے

 کسی کی راہنمائی قبول کیا کرتے

ہمارے عہد میں آ کر رسول کیا کرتے

جو دستکوں کے لیے دل کے در تلک آیا

ہم اس کرم کا کوئی عرض و طول کیا کرتے

کسی کی یاد میں رونا تو اک فریضہ تھا

مری کتاب کے مرجھائے پھول کیا کرتے

مفت الزام بغاوت مرے سر رکھتے ہیں

مفت الزام بغاوت مرے سر رکھتے ہیں

وہ جو تاریخِ گلستاں پہ نظر رکھتے ہیں

ہم نے گھنگھور اندھیروں میں گزاری ہے حیات

ہم بھی اب حسرتِ دیدارِ سحر رکھتے ہیں

آج انہیں صاحبِ کردار کہا جاتا ہے

مرضئ وقت کے قدموں پہ جو سر رکھتے ہیں

Friday, 21 March 2025

اپنا محرم جو بنایا تجھے میں جانتا ہوں

 اپنا محرم جو بنایا تجھے میں جانتا ہوں

مجھ سے منہ پھر کیوں چھپایا تجھے میں جانتا ہوں

تو اگر بھولا تو بھولا مرا صاحب مجھ کو

میں نہیں تجھ کو بھلایا تجھے میں جانتا ہوں

سب زمانہ میں پھرا ڈھونڈھتا محبوب کوئی

نہیں تجھ سا نظر آیا تجھے میں جانتا ہوں

تو کیا سرہانے نیا کوئی قہقہہ اگا ہے

 تو کیا سرہانے نیا کوئی قہقہہ اگا ہے

جو دکھ اچانک ہی پائنتی سے لگا کھڑا ہے

زمین پایوں سے کھاٹ کے چڑھ رہی ہے ایسے

کہ جیسے سارا فلک مجھی پر جھکا ہوا ہے

عصا کو دیمک نگل رہی ہے میں جان بیٹھا

کمر سے پہلے ہی حوصلہ ٹوٹنے لگا ہے

Thursday, 20 March 2025

زمین شعر پہ اک خط نعت کھینچا تھا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زمینِ شعر پہ اک خطِ نعت کھینچا تھا

پھر اُس زمیں کو فلک ہوتے میں نے دیکھا تھا 

تھی ایک رات مِری آنکھ نور سے معمور 

اس ایک رات نبیﷺ کا سراپا سوچا تھا 

خدا احد ہے سو اس کو احد سمجھتے ہیں

امینِ وحئ خدا نے یہی بتایا تھا

صحن مقتل میں ہر اک زخم تمنا رکھ دو

 صحن مقتل میں ہر اک زخم تمنا رکھ دو

اور "قاتل" کا نیا نام "مسیحا" رکھ دو

اب تو رسوائی کی حد میں ہے میری تشنہ لبی

اب تو ہونٹوں پہ دہکتا ہوا شعلہ رکھ دو

کتنی تاریک ہے شب میرے مکاں کی یاروں

ان منڈیروں پہ کوئی چاند سا چہرہ رکھ دو

Wednesday, 19 March 2025

آئیں ہمارے واسطے بیٹھیں دعا کریں

 آئیں، ہمارے واسطے بیٹھیں، دعا کریں

ہونا تھا جو بھی ہو گیا، اب اور کیا کریں 

اب رات بھر یہ سسکیاں لیتے ہیں کس لیے

کس نے کہا تھا آپ کو ہم سے دغا کریں

ہم کو بھی کچھ تو خواہشیں اپنی بتائیں ناں

ہم کیا کریں جو آپ کو اچھا لگا کریں

خزانہ یہ میری دولت، یہ میری دولت

 خزانہ


یہ میری دولت، یہ میری دولت

جو میری محنت کا ہے نتیجہ

جو میری عزت کا ہے ذریعہ

جو میری شہرت کا ہے وسیلہ

وہ مثل اولاد جس کو چاہا

یہ میری دولت، یہ میری دولت

وسعت نہیں نظر میں ہے دل اور تنگ ہے

 وسعت نہیں نظر میں ہے دل اور تنگ ہے

آئینۂ خیال پہ صدیوں کا زنگ ہے

سر پہ گناہگار کے چادر ہے خاک کی

مٹّی میں گل کھلاتی ہوئی ہر اُمنگ ہے

پتھر برس پڑیں نہ کہیں آسمان سے

ہِلتی ہوئی زمیں میں غضب کی ترنگ ہے

Tuesday, 18 March 2025

مجھے سفر میں ہے خدشہ بدن پگھلنے کا

 مجھے سفر میں ہے خدشہ بدن پگھلنے کا

خیال چھوڑ دے تو میرے ساتھ چلنے کا

عجیب رات ہے کٹتی نہیں کسی صورت

لگے ہے اب کوئی سورج نہيں نکلنے کا

لہو لکھے گا تمہاری بھی موت کا فرمان

تماشہ دیکھ رہے ہو جو سر اچھلنے کا

ہر گھڑی نور کی بارش میں نہایا ہوا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


ہر گھڑی نور کی بارش میں نہایا ہوا ہے

جس نے ہونٹوں پہ درودوں کو سجایا ہوا ہے

کتنی صدیوں سے ثمر بار بھی ہے تازہ بھی

تُو نے ہاتھوں سے جو اک پیڑ لگایا ہوا ہے

اے حسینوں کے حسیں، اے شہِ فیاض دِلاں

اک بھکاری تِرےﷺ دیدار کو آیا ہوا ہے

کسی نے مجھ کو مرے نام سے پکارا ہے

 کسی نے مجھ کو مِرے نام سے پکارا ہے

یہ اک گماں بھی یقیناً بڑا سہارا ہے

سحر نصیب ہو اس رات کو کبھی لیکن

ابھی تلک تو مِری طرح بے سہارا ہے

کسی کی بزم سے اٹھنا محال ہے لیکن

وگرنہ اتنا تغافل کسے گوارا ہے

تعلق توڑ کر اس کی گلی سے

 تعلق توڑ کر اُس کی گلی سے

کبھی میں جُڑ نہ پایا زندگی سے

خدا کا آدمی کو ڈر کہاں اب

وہ گھبراتا ہے کیول آدمی سے

مِری یہ تشنگی شاید بُجھے گی

کسی میری ہی جیسی تشنگی سے

جب نہ ساتھی ہو کوئی بگڑی ہوئی تقدیر کا

 جب نہ ساتھی ہو کوئی بگڑی ہوئی تقدیر کا

اے دلِ مایوس! دامن تھام لے تدبیر کا

کر رہا ہوں اس لیے میں کعبۂ دل کا طواف

عکس ہے اس آئینے میں آپ کی تصویر کا

تیرے در کی خاک دنیا میں میسر ہو جسے

جیتے جی طالب نہ ہو وہ پھر کسی اکسیر کا

شمع محفل میں جلے یا جلے پروانے سے

 شمع محفل میں جلے یا جلے پروانے سے

فرق کرتی نہیں پروانے سے پروانے میں

آپ ناراض ہوئے، کوئی سبب تو ہو گا

کیا کوئی مجھ سے خطا ہو گئی انجانے میں

حل طلب بات ہوئی ہے دونوں کی معمے کی طرح

فرق کوئی دیوانے میں فرزانے میں

مزاج عشق کو جس نے قلندرانہ کیا

 مزاج عشق کو جس نے قلندرانہ کیا

کلام جس سے کیا اس نے عارفانہ کیا

ستم کی دھوپ نے یہ کار معجزانہ کیا

ہماری راہ میں شفقت کا شامیانہ کیا

وہ جس نے دل پہ مِرے وار قاتلانہ کیا

اسی کو میں نے کبھی جان سے جدا نہ کیا

Monday, 17 March 2025

سفر وہ نور کا مجھ کو بھی نور کرتا ہوا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سفر وہ نُور کا، مجھ کو بھی نُور کرتا ہُوا

میں جا رہا ہوں ستارے عبور کرتا ہوا

ازل کے جلوے میں ہوتی ہوئی نمُو میری

نیا نیا سا میں خُود میں ظہور کرتا ہوا

میں بارگاہِ نبوّتؐ میں سر جُھکائے ہوئے

میں اپنے ہونے پہ اس پل غرور کرتا ہوا

عروج آدم خاکی کہاں کا قصہ ہے

ملتیں جب جادۂ حق سے گریزاں ہو گئیں 

جانے کتنی بستیاں شہر خموشاں ہو گئی 

پستیاں پنجوں کے بل اچھلی تو قیمت بڑھ گئیں 

عظمتیں بازار میں پہنچیں تو ارزاں ہو گئیں 

ضبط غم کا یہ تماشہ بھی کسی دن دیکھنا 

آندھیاں تنکوں سے ٹکرا کر پشیماں ہو گئیں 

اس چمن کا عجیب مالی ہے

 اس چمن کا عجیب مالی ہے

جس نے ہر شاخ کاٹ ڈالی ہے

دن اجالا گنوا کے بیٹھ گیا

رات نے روشنی چرا لی ہے

غم کی عصمت بچی ہوئی تھی مگر

وقت نے وہ بھی روند ڈالی ہے

کوئی مکاں ہو تو خود کو مکیں کریں ہم لوگ

 کوئی مکاں ہو تو خود کو مکیں کریں ہم لوگ

کسی قیاس پہ کیسے یقیں کریں ہم لوگ

تُو لا زوال نہیں ہے، فنا کی زد میں ہے

سو، ترک کس لیے دنیا و دیں کریں ہم لوگ

پلٹ کے دشت سے جانا محال ہے اپنا

اگرچہ لاکھ غمِ واپسیں کریں ہم لوگ

غزہ وہ پھر آئیں گے تازہ دم ہو کر

 غزہ


وہ پھر آئیں گے

تازہ دم ہو کر

ادھیڑ دیں گے تمہارے دریدہ بدن 

گولیوں کی بارش سے 

تم پھر سو جاؤ گے 

اور وہ پھر آئیں گے

تمہارے قصر آزادی کے معماروں نے کیا پایا

 تمہارے قصر آزادی کے معماروں نے کیا پایا

جہاں بازوں کی بن آئی جہاں کاروں نے کیا پایا

ستاروں سے شب غم کا تو دامن جگمگا اٹھا

مگر آنسو بہا کر ہجر کے ماروں نے کیا پایا

نقیب عہد زریں صرف اتنا مجھ کو بتلا دے

طلوع صبح نو برحق مگر تاروں نے کیا پایا

Sunday, 16 March 2025

نعت پڑھنے میں جو نمناک گلو ہوتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نعت پڑھنے میں جو نمناک گلو ہوتا ہے

نامِ نامیؐ پہ یہ لفظوں کا وضو ہوتا ہے

تزکیہ روح کا کرتی ہے فضا مکّے کی

چاک سینے کا مدینے میں رفو ہوتا ہے

عشق کی شرح میں ہے آپؐ کا اُسوہ لاریب

نصِّ قرآن میں جو ’’واعتصموا‘‘ ہوتا ہے

خوشبو ہمارے پیار کی اس تک پہنچ گئی

 خوشبو ہمارے پیار کی اس تک پہنچ گئی

تصویر اعتبار کی اس تک پہنچ گئی

آواز دے رہا تھا کوئی دُور سے مجھے

تنہائی انتظار کی اس تک پہنچ گئی

کل شام ہی تو اس سے ملی تھی مری نظر

شِدت مِرے خمار کی اس تک پہنچ گئی

جو تعلق کی بھی تعظیم سے واقف نہیں ہے

 جو تعلق کی بھی تعظیم سے واقف نہیں ہے

وہ محبت کی ابھی میم واقف نہیں ہے

زر کے پیمانے سے انسان کو جو ناپتا ہے

ہائے وہ عشق کی تعلیم واقف نہیں ہے

یہ اصولوں میں روایات کا پابند ہے سو

دل زمانے کی ترامیم واقف نہیں ہے

بقا کی چاہ میں تو دیکھ بے مکان نہ ہو

 بقا کی چاہ میں تو دیکھ بے مکان نہ ہو

زمین تیری حقیقت ہے آسمان نہ ہو

رہ نجات میں منزل کی جستجو کس کو

یہ وہ سفر ہے کہ جس میں کبھی تھکان نہ ہو

یہاں سبھی کی رسائی تو غیر ممکن ہے

یہ تجربات کی محفل ہے بد گمان نہ ہو

دل پریشاں ہی رہا دیر تلک گو بیٹھے

 دل پریشاں ہی رہا دیر تلک گو بیٹھے

اپنی زلفوں کو بنایا ہی کیے وہ بیٹھے

اپنی صورت پہ کہیں آپ نہ عاشق ہونا

بے طرح دیکھتے ہو آئینہ تم تو بیٹھے

زلف الجھی ہے تو شانے سے اسے سلجھا لو

شام کا وقت ہے ہو کوستے کس کو بیٹھے

تکلم یار سے بیتے دنوں کا

 تکلم یار سے بیتے دنوں کا


یار فرقی زمانہ ہوا

ہم نے جب بچپنے کو پرانی کتابوں کی مانند

ردی میں بیچا

تو ہنستا ہوا بچپنا خامشی سے

بہت دیر تک ہم کو تکتا رہا

یاد ہے نا تمہیں

Saturday, 15 March 2025

نکہت موسم بہار درود

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نکہتِ موسمِ بہار درودﷺ

طلعتِ نقشِ گل عذار درود

وجہِ افزایشِ وقار درودﷺ

سرخروئی کا ہے مدار درود

سر بسر لطف, سر بسر اکرام

سر بسر مغفرت شعار درود

وہ وقت لوگ وہ پہلی سی چاہتیں نہ رہیں

 وہ وقت لوگ وہ پہلی سی چاہتیں نہ رہیں

ہماری جھولی میں پہلی سی راحتیں نہ رہیں

راس آ گیا جب سے سکوتِ تنہائی

وہ رتجگے، وہ محافل، وہ ساعتیں نہ رہیں

بدلتے وقت نے ہر آرزو کُچل ڈالی

جنم جو لیتی تھیں دل میں وہ خواہشیں نہ رہیں

چولہا چادر چار دواری والی عورت

 چولہا چادر چار دواری والی عورت

بھرے پرے مردوں میں خالی خالی عورت

رنگ، رکھیل ہے کھیل ہے اور بہلاوہ ہے

نامردوں کو ہولی اور دیوالی عورت

ماں ہے بہن ہے بیٹی ہے اور بیوی ہے

مان سمان میں قدرت نے ہے ڈھالی عورت

Friday, 14 March 2025

جو نہیں جانتا مفہوم محبت کیا ہے

 جو نہیں جانتا مفہوم محبت کیا ہے

اس کی نظروں میں میرے پیار کی قیمت کیا ہے

چڑھتے سورج کا پجاری ہے ہر ایک شخص یہاں

کیا اسے علم کے احساس کی دولت کیا ہے

ہو سکے تو کبھی اس کی بھی وضاحت کر دے

میری جانب سے تِرے دل میں کدورت کیا ہے

کب بات وہی دل کی سجن بات کرو گے

 کب بات وہی دل کی سجن بات کرو گے؟ 

کب رات محبت سے بھری رات کرو گے؟ 

دیکھو گے مجھے جب بھی ملاقات کرو گے 

پھر یوں نہ کبھی تم یہ سوالات کرو گے 

کب روح مِری پیار سے تم پاک کرو گے؟

کب پیار کی اے یار! وہ برسات کرو گے؟

حدیث دلبراں ہے اور میں ہوں

 حدیث دلبراں ہے اور میں ہوں

جہاں اندر جہاں ہے اور میں ہوں

مداوائے غم فرقت نہیں کچھ

بس ان کی داستاں ہے اور میں ہوں

نہ ہمدم ہے نہ کوئی ہم نواں ہے

دل اپنا راز داں ہے اور میں ہوں

Thursday, 13 March 2025

نعت کہنے کی ہدایت ہو گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھ پہ جب رب کی عنایت ہو گئی

نعت کہنے کی ہدایت ہو گئی

دُور دنیا کی محبت ہو گئی

آپؐ سے حاصل جو نسبت ہو گئی

ابتداء آدمؑ سے ہو کر دیکھیے

ختم آقاﷺ پر نبوت ہو گئی

شہر بے مہر میں ملتا کہاں دلدار کوئی

 شہر بے مہر میں ملتا کہاں دلدار کوئی

کاش مل جاتا ہمیں مجمع اغیار کوئی

چیر دے قلب زمیں توڑ دے زنجیر زماں

چھیڑ اب ایسا فسانۂ دل نادار کوئی

نالۂ دل سے جگر ہوتا ہے چھلنی یا رب

صبر کرتی ہوں تو چل جاتی ہے تلوار کوئی

اسی میں ہجر کے شام و سحر ٹھکانے لگے

 اِسی میں ہجر کے شام و سحر ٹھکانے لگے

جب آئینے کے نئے خال و خد بنانے لگے

طلب کی راہ میں شامل تھی خود پسندی بھی

میں تیری سمت چلا پاؤں لڑکھڑانے لگے

میں سو رہا تھا تو آنکھوں میں کوئی خواب نہ تھا

میں اُٹھ گیا تو تسلسل سے خواب آنے لگے

ہیں منتظر آنکھیں کوئی اک خواب تو آئے

 ہیں منتظر آنکھیں کوئی اک خواب تو آئے

ساحل نہیں آتا ہے تو گرداب تو آئے

صحرا کے خد و خال سے کھیلوں میں کہاں تک 

رستے میں کوئی خطہ شاداب تو آئے

کیا فکر جو پیکر سے وہ مہتاب نہیں ہے

پہنے ہوئے پیراہن مہتاب تو آئے

مرے ملک کی زمیں پر یہ نظام چل رہا ہے

 مِرے ملک کی زمیں پر یہ نظام چل رہا ہے

کہیں رقص ہو رہا ہے، کہیں جام چل رہا ہے

تُو غزل کی گائیکہ ہے میں غزل کا رائٹر ہوں

تِرے کام کی بدولت مِرا کام چل رہا ہے

مئی جون آ گیا تو مِرے دل سے ہُوک اُٹھی

یہاں کھا رہے ہیں برگر، وہاں آم چل رہا ہے

Wednesday, 12 March 2025

سلام فاتح خیبر کے لال کو پہنچے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سلام فاتح خیبرؑ کے لالؑ کو پہنچے

حسینؑ یعنی محمدﷺ کی آلؑ کو پہنچے

حیاتِ سرمدی آئی تمہارے حصے میں

تمہارے عزم سے باطل زوال کو پہنچے

جنابِ حُر بھی ہوئے سرخرو شہادت سے

بفیضِ سبطِؑ پیمبرﷺ کمال کو پہنچے

یہ ندی کیوں اس قدر خدشے میں ہے

 یہ ندی کیوں اس قدر خدشے میں ہے

کیا کوئی طوفاں کہیں رستے میں ہے

جس کی پروازوں کے تھے چرچے بہت

وہ پرندہ 🕊 آج کل پنجرے میں ہے

بند جب سے ہو گئی میری گھڑی

کتنا سناٹا مِرے کمرے میں ہے

ایک سوکھے شجر کا سایہ ہوں

ایک سُوکھے شجر کا سایہ ہوں

میں بھی اس دُھوپ کی رعایا ہوں

مجھ کو رکھ لے سمیٹ کر دل میں

میں تِری آنکھ 👁 کا کرایہ ہوں

تُو بدن کو ٹٹولتا کیا ہے؟

میں تِری رُوح میں سمایا ہوں

آتش عشق سے اک حشر بپا ہو جانا

 آتشِ عشق سے اک حشر بپا ہو جانا

اک نظر دیکھتے ہی ان پہ فدا ہو جانا

رات دن سوچنا ان کو ہے عبادت میری

کیسے ممکن ہے عبادت کا قضا ہو جانا

جن کو ہاتھوں سے تراشا ہو بہت محنت سے

ظلم ہے ایسے بتوں کا بھی خدا ہو جانا

پگدنڈی پر اک چرواہا گاتا جائے گیت

 دریا گلی میں شام


کہساروں پر دیے جل اٹھے جیسے جاگے پریت

پگدنڈی پر اک چرواہا گاتا جائے گیت

بادل کی چلمن سے جھانکے سپنوں کا اک جال

جال کے جیسے ہوا میں اڑتے اک ناری کے بال

گھور اندھیرا ہریالی پر کاڑھے اپنا نام

رین بسیرا ڈھونڈ رہی ہے جلتی بُجھتی شام

Tuesday, 11 March 2025

میرے غم کی حقیقت کا زمانہ رازداں کیوں ہو

 میرے غم کی حقیقت کا زمانہ راز داں کیوں ہو 

نہاں ہے راز جو دل میں وہ اشکوں سے عیاں کیوں ہو 

سکون مستقل کیوں ہو، نشاط جاوداں کیوں ہو 

جو دل میں درد ہے وہ باعث تسکین جاں کیوں ہو 

چمن میں جس طرف دیکھو نشیمن ہی نشیمن ہیں 

ٹھکانا برق کا میری ہی شاخ آشیاں کیوں ہو 

ہو اگر آپ کا فرمان مدینے میں رہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہو اگر آپﷺ کا فرمان مدینے میں رہے

"مجھ خطار کار سا انسان مدینے میں رہے"

بادشاہوں کو محل اپنے مبارک ہوں مگر

دو جہاں کا ہے جو سلطان مدینے میں رہے

ابر رحمت کا برستا ہے یہاں پر پیہم 🌦

کیوں کہ خود عاشقِ یزدان مدینے میں رہے

سو اب یہ حکم آیا ہے کہ اس بے فیض موسم

 حکم نامہ


سو اب یہ حکم آیا ہے

کہ اس بے فیض موسم

بے اماں صحرا میں رھنا ہے

سلگتی دھوپ اور بنجر پہاڑوں کو

شبستاں کی طرح

جنت کی مانند ہی سمجھنا ہے

خلوص رنگ سے رنگیں ہو آدمی کا لباس

 خلوص رنگ سے رنگیں ہو آدمی کا لباس

یہی ہے اصل میں انساں کی کی زندگی کا لباس

ہم اپنی پیاس کا رونا بھی اب رو نہیں سکتے

لبوں سے سب کی جھلکتا ہے تشنگی کا لباس

یہ دشمنوں کا حربہ ہے ذرا خیال رہے

ملاتے ہاتھ پہن کر ہیں دوستی کا لباس

اک آہ جگر سوز دبی ہے تن میں

 اک آہ جگر سوز دبی ہے تن میں

بھڑکے تو جہاں سارے کو شعلہ ہی بنا دے

اک چیخ ابھر آئی ہے گر لب پہ ہمارے

ڈر ہے تِرے پہلو میں قیامت نہ اٹھا دے

جلتی ہوئی حسرت کا نظارہ ہے مرا دل

توحید کے قرآن کا پارہ ہے مِرا دل

وطن کا علم آؤ مل کر اٹھائیں

 وطن کا علَم آؤ مل کر اٹھائیں

اخوّت، محبت کو آگے بڑھائیں


بڑا خوبصورت ہے پرچم ہلالی

چمن کی شرافت ہے پرچم ہلالی

خدایا! اسے نظرِ بد سے بچائیں


ہماری خوشی ہو وطن کی خوشی پر

Monday, 10 March 2025

بھنور سے دور قریب نشاں کرے گا کون

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بھنور سے دور قریب نشاں کرے گا کون

میرے سفینۂ دل کو رواں کرے گا کون

محافظت کو اگر تُو نہ آئے گا میری

عدو کے وار کو پھر رائیگاں کرے گا کون

نہ دے گا چاند ستاروں کو تُو اجازت تو

سامنے تھا وہ مگر دید وغیرہ نہیں کی

 سامنے تھا وہ مگر دید وغیرہ نہیں کی 

اب کے آنکھوں نے کوئی عید وغیرہ نہیں کی 

یُوں رکھا مان ہمیشہ تِرے بُہتانوں کا 

ہنس کے چُپ ہو گئے، تردید وغیرہ نہیں کی 

خیر ہو، آج طبیعت تری ناساز ہے کیا ؟

آج مجھ پر کوئی تنقید وغیرہ نہیں کی 

Sunday, 9 March 2025

ہماری حسرت وطن کو اپنی محبتوں سے نکھار دیں گے

 ہماری حسرت وطن کو اپنی محبتوں سے نکھار دیں گے

نئی امیدوں کی روشنی سے ہم اس کی زُلفیں سنوار دیں گے

یہی وفاوں کا رہگزر ہے یہی ہمارے سفر کی منزل

جو قرض مٹی کا سر ہے اپنے وہ قرض سر سے اتار دیں گے

تِری ہی خاطر لٹا چکے ہیں ہزاروں تارے ہزار سورج

اگر ضرورت پڑی دوبارہ تو اپنی جانوں کو وار دیں گے

Saturday, 8 March 2025

نکل سکتے نہیں اب منظروں سے

نکل سکتے نہیں اب منظروں سے

نکل تو آئے ہیں اپنے گھروں سے

سبھی کردار ساکت ہو گئے ہیں

کہانی چل رہی ہے منتروں سے

ہماری خاک ہی میں مسئلہ ہے

شکایت کچھ نہیں کوزہ گروں سے

اعلان کر رہا ہوں کہ ہوشیار اک طرف

اعلان کر رہا ہوں کہ ہوشیار، اک طرف

معصوم اک طرف ہوں، ریا کار اک طرف

دنیا میں کربلا سے بڑا واقعہ نہیں 

حُبدار اک طرف ہوئے غدّار اک طرف

یہ کس نے آ کے صحنِ حرم میں قدم رکھا

در اک طرف کو ہو گیا، دیوار اک طرف 

زندگی ان ٹوٹتے لمحوں میں کیا دے جائے گی

 زندگی ان ٹوٹتے لمحوں میں کیا دے جائے گی

دھند میں لپٹے گھروندے کا پتہ دے جائے گی

چھین لے گی میری آنکھوں سے یہ خوابوں کی ردا

یاد تیری آئے گی پھر رت جگا دے جائے گی

یہ شب مہتاب بھی تیرے تبسم کی طرح

سوچ کو میری شکستہ زاویہ دے جائے گی

Thursday, 6 March 2025

رت بدلتی ہے بدلتا نہیں منظر سائیں

 رُت بدلتی ہے، بدلتا نہیں منظر سائیں

اب کہاں جائے بتا تیرا قلندر سائیں؟

اک مِرے نام نہیں تیری سخاوت ورنہ

جگمگاتا ہے کرشمہ تِرا در در سائیں

شہر کا شہر ہُوا جاتا ہے کیسے سیراب

کون آیا ہے یہاں لے کے سمندر سائیں

Wednesday, 5 March 2025

لاکھ ناداں ہیں مگر اتنی سزا بھی نہ ملے

لاکھ ناداں ہیں مگر اتنی سزا بھی نہ مِلے

چارہ سازوں کو مِری شامِ بلا بھی نہ ملے

حسرت آگیں تو ہے ناکامیٔ منزل، لیکن

لطف تو جب ہے کہ خود اپنا پتا بھی نہ ملے

کچھ نگاہوں سے غمِ دل کی خبر ملتی ہے

ورنہ ہم وہ ہیں کہ باتوں سے ہوا بھی نہ ملے

جو لوگ طاعت خیرالانام کرتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو لوگ طاعت خیرالانام کرتے ہیں

وہی تمیزِ حلال و حرام کرتے ہیں

حسیں نظر ہو تو ہر چیز بات کرتی ہے

شکستہ آئینہ خآنے بھی کام کرتے ہیں

دلوں میں جن کے ہیں جذبات سرفرازی کے

صلیب و دار بھی ان کو سلام کرتے ہیں

سچ تمہارا دشمن ہے جسے پینا مشکل ہوتا ہے

 سچ تمہارا دشمن ہے


کاٹو میرے ذہن کو آ کر

لاؤ چھری، خنجر، تلواریں

یہ ذہن تمہارا دشمن ہے

یہ ذہن تمہاری سوچ کے

بند کواڑوں پہ اکثر

کوندا بن کے چمکتا ہے

اولاد علی ہیں یہ ڈرتے نہیں ہیں

 اولاد علیؑ ہیں یہ ڈرتے نہیں ہیں

منافق کبھی ساتھ رکھتے نہیں ہیں

ملا ہے ہمیں کربلا سے یہ منصب

نبھاتے ہمیشہ ہیں، ٹلتے نہیں ہیں

یہ اعوان ہونا بھی مشکل بڑا ہے

یہاں سر بھی کٹتے ہیں جھکتے نہیں ہیں

Tuesday, 4 March 2025

جو تیر آج تک نہ کمانوں پہ آئے ہیں

 جو تیر آج تک نہ کمانوں پہ آئے ہیں

جب زہر میں بجھے تو نشانوں پہ آئے ہیں

ہیں در بدر،  پہ اب کے نہیں تابِ گمرہی

کچھ گیت بن کے گُنگ زبانوں پہ آئے ہیں

صیاد! تیرے دامِ محبت کی خیر ہو

بیخود شکار خود ہی نشانوں پہ آئے ہیں

باہر تو کر رہا ہوں میں آرائشیں بہت

 باہر تو کر رہا ہوں میں آرائشیں بہت

اندر ہیں پر مکان کے آلائشیں بہت

تو ہے کہ تیرے ساتھ ہیں آسائشیں بہت

میں ہوں کہ میرے ساتھ مِری خواہشیں بہت

نقش و نگار کیا یہاں دیوار و در نہیں

شاید کہ اس مکاں پہ رہیں بارشیں بہت

یہاں اپنا بنا کر ہی سبھی انکار کرتے ہیں

 یہاں اپنا بنا کر ہی سبھی انکار کرتے ہیں

چلو ہم بھی محبت کا ہی کاروبار کرتے ہیں

بھروسہ کیسے کر پاؤ گے تم بے دین لوگوں کا

یہاں پر سب منافق ہیں کھلا اقرار کرتے ہیں

بتاتے ہیں سبھی منزل کا الٹے ہی طریقے سے

بھلا ایسے ستم بھی دین کے غمخوار کرتے ہیں؟

توحید کا دیا ہے اجالا علی کا ہے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


توحید کا دِیا ہے، اجالا علیؑ کا ہے

امکان کی حدوں پہ اجارہ علی کا ہے

روزِ الست جس نے کہا تھا علی علی

اس کی زباں پہ آج بھی نعرہ علی کا ہے

انگلی پکڑ کے جس کی چلے فخرِ انبیاء

منبع ہدایتوں کا وہ بابا علی کا ہے

Monday, 3 March 2025

زمین و آسماں بدلے ہوئے ہیں

 زمین و آسماں بدلے ہوئے ہیں

وہ جب سے مہرباں بدلے ہوئے ہیں

یقیں، وہم و گُماں بدلے ہوئے ہیں

یہاں سب این و آں بدلے ہوئے ہیں

ہوائے تُند جب سے چل پڑی ہے

پرندے آشیاں بدلے ہوئے ہیں

جس سے بندھے تھے دونوں وہ غم نہیں رہے ہیں

  جس سے بندھے تھے دونوں، وہ غم نہیں رہے ہیں

 تم، تم نہیں رہے ہو، ہم، ہم نہیں رہے ہیں

 لمحوں کے پیڑ پر ہیں، کچھ پھول درد و غم کے

 جیون میں اب خوشی کے موسم نہیں رہے ہیں

 راہوں میں اب کھڑا ہوں، پھیلائے ہاتھ خالی

 غم تھے میرا اثاثہ، اور غم نہیں رہے ہیں

Sunday, 2 March 2025

ہر احتیاط ضروری ہے زندگی کے لیے

 ہر احتیاط ضروری ہے زندگی کے لیے

سکوں اسی میں ہے در اصل آدمی کے لیے

غم و خوشی سے پرے ہو گی جب نظر تیری

کبھی نہ ترسے گا لمحاتِ زندگی کے لیے

یہ فیضِ علم و ہنر اور ضیائے شمس و قمر

طلب اگر ہو تو کافی ہے روشنی کے لیے

خزاں گزیدہ ہوں صبر و قرار دے ربی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

سوال


خزاں گزیدہ ہوں صبر و قرار دے ربی

مِرے چمن کو متاعِ بہار دے ربی

زمیں کی کوکھ سلگتی ہے ایک مدت سے

کرم کی بارشیں اب تو اتار دے ربی

مِرے لہو میں اناؤں کی آگ روشن رکھ

میں زندہ ہوں یہ مجھے اعتبار دے ربی

سینے میں اس کے اک دل درد آشنا تو ہے

 سینے میں اس کے اک دل درد آشنا تو ہے

وہ فلسفی نہیں ہے مگر سوچتا تو ہے

تازہ ہوا سے کہہ دو چلی آئے بے خطر

در بند ہے ضرور دریچہ کھلا تو ہے

قسمت پہ ناز کیوں نہ کروں مدتوں کے بعد

تم سا رہِ حیات میں ساتھی ملا تو ہے

نہیں ہے گرچہ خزاں پھول دستياب نہیں

 نہیں ہے گرچہ خزاں، پھول دستياب نہیں

لگا دو آگ، جہاں پھول🎕 دستياب نہیں

یہ دشتِ دل ہے یہاں صرف ریت اگتی ہے

وگرنہ آج کہاں پھول🎕 دستياب نہیں

میں سارے شہر کا چکر لگا کے آیا ہوں

کسی جگہ پہ یہاں پھول🎕 دستياب نہیں

Saturday, 1 March 2025

پچھلے زخموں کا ازالہ نہ ہی وحشت کرے گا

 پچھلے زخموں کا ازالہ نہ ہی وحشت کرے گا

تجھ سے واقف ہوں مِری جاں تو محبت کرے گا

میں چلا جاؤں گا دنیا سے سکندر کی طرح

اگلی صدیوں پہ مِرا نام حکومت کرے گا

دل تِری راہ اذیت سے پلٹنے کو ہے

کیا تو اب بھی نہ مِرا خواب حقیقت کرے گا

مارا اس شرط پہ اب مجھ کو دوبارہ جائے

 مارا اس شرط پہ اب مجھ کو دوبارہ جائے 

نوکِ نیزہ سے مِرا سر نہ اتارا جائے 

شام سے پہلے کسی ہجر میں مر جائے گا

سورج اک بار مِرے دل سے گزارا جائے 

اس کی یہ ضد کہ مِرا قتل پس پردہ ہو 

مِری خواہش مجھے بازار میں مارا جائے 

یہ نہ سمجھو ضبط غم سے دم مرا گھٹتا نہیں

 یہ نہ سمجھو ضبطِ غم سے دم مِرا گھٹتا نہیں

گھر سے باہر کیسے نکلوں، کوئی دروازہ نہیں

تپ کے غم کی آگ میں جب تک کہ دل نکھرا نہیں

اس نے اپنے درد کے قابل مجھے سمجھا نہیں

شہرِِ دل میں آج کل ہے اس قدر گہرا سکوت

جیسے اس بستی میں کوئی آدمی رہتا نہیں