Friday, 10 April 2026

سرکار راز حق سے مجھے آشنا کریں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

سرکار میرے قلب پہ نوری نگہ کریں

ہر وقت محوِ عشقِ محمدﷺ رہا کریں

قُربِ حضورؐ چاہیے، جنت کا کیا کریں

مولا علیؑ، حسینؑ، حسنؑ، فاطمہ بتولؑ

یارب یہ میرے دل پہ حکومت سدا کریں

شب چاند نے چمکنے کا افشا کیا یہ راز

رخسار وقفِ خاک مدینہ کیا کریں

میرے حضورؐ میں کہاں اور آپ کی ثنا

قابو جہاں کو آپؐ کے در کے گدا کریں

قابل ہو جائے آپؐ کے دیدار کو یہ چشم

چشمِ سیاہ کو وہ تجلی عطا کریں

حالِ خراب زین کا ممکن ہے ٹھیک ہو

سرکارﷺ جو نگاہ کرم اک ذرا کریں


زین علی آصف

No comments:

Post a Comment