Saturday, 4 April 2026

ٹمٹماتا ہے میرے دل کا دیا

 بِرہن


سُرخ جوڑے کی تمازت سے بھری

شامیں میری

جسم کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیتیں

بِن تمہارے نہیں لگتا ہے کہ

جی پاؤں گی

بھُوکے رہ لیں گے ہے گوارا مگر

چھوڑ پردیس چلے آؤ یہاں

تم نہیں ہو

ایک پل بھی نہیں لگتا ہے میرا جی

چاند کی ساری کشش ختم ہوئی جاتی ہے

چاندنی راتیں مجھ کو نہیں بھاتی ہیں

ٹِمٹماتا ہے

میرے دل کا دِیا

آ بھی جاؤ نا پِیا


طلعت پروین

No comments:

Post a Comment