Saturday, 11 April 2026

نہایت شوق سے کہنا پیام آہستہ آہستہ

 دئیے ساقی نے مجھ کو چند جام آہستہ آہستہ

ہوا یہ دور مے آخر تمام آہستہ آہستہ

کرے گر کوئی یوسف ہو کے زنداں میں شکیبائی

عزیز مصر ہو اس کا غلام آہستہ آہستہ

ادب سے سر جھکا کر قاصد اس کے روبرو جانا

نہایت شوق سے کہنا پیام آہستہ آہستہ

ترقی ہوتی جاتی ہے اگر واقف نہ ہو سالک

چلے منزل تو پاتا ہے مقام آہستہ آہستہ

عزیز خستہ جاں سے کچھ علاقہ ان کو ہے بے شک

لیا کرتے ہیں زیر لب یہ نام آہستہ آہستہ


عزیز صفی پوری

No comments:

Post a Comment