تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
مجھ کو ہنسنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
کیا خبر تھی تیرے ملنے پہ قیامت ہو گی
مجھ کو دیوانہ بنا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
تجھ سے ملنے نہ دیا، شہرمیں رہنے نہ دیا
تیری نظروں سے گرانے کے لیے جانِ حیا
مجھ کو مجرم بھی بنا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
کہہ کے دیوانہ مجھے مار رہے ہیں پتھر
اور کیا اس کے سوا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
احسان دانش
No comments:
Post a Comment