Sunday, 6 December 2015

اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے

فلمی گیت

اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے
تم دور نظر آئے بڑی دور نظر آئے
بند کر کے جھروکوں کو ذرا بیٹھی جو سوچنے
من میں تمہیں مسکائے
اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے

اک من تھا میرے پاس وہ اب کھونے لگا ہے
پا کر تجھے ہائے مجھے کچھ ہونے لگا ہے
اک تیرے بھروسے پہ سب بیٹھی ہوں بھول کے
یونہی عمر گزر جائے، تیرے ساتھ گزر جائے
اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے

جیتی ہوں تمہیں دیکھ کے، مرتی ہوں تمہیں پہ
تم ہو جہاں ساجن میری دنیا ہے وہیں پہ
دن رات دعا مانگے میرا من تیرے واسطے
کبھی اپنی امیدوں کا کوئی پھول نہ مرجھائے
اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے

میں جب سے تیرے پیار کے رنگوں میں رنگی ہوں
جگتے ہوئے سوئی رہی نیندوں میں جگی ہوں
میرے پیار بھرے سپنے کہیں کوئی نہ چھین لے
من سوچ کے گھبرائے، یہی سوچ کے گھبرائے
اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے

تم دور نظر آئے بڑی دور نظر آئے
بند کر کے جھروکوں کو ذرا بیٹھی جو سوچنے
من میں تمہیں مسکائے
اکھیوں کے جھروکوں سے میں نے دیکھا جو سانورے

روندر جین/رویندر جین 

نابینا بھارتی گیت کار و موسیقار

No comments:

Post a Comment