Sunday, 6 December 2015

گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں

فلمی گیت

گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں 
کبھی اِس پگ میں کبھی اُس پگ میں بندھتا ہی رہا ہوں
گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں 

کبھی ٹوٹ گیا کبھی توڑا گیا، سو بار مجھے پھر جوڑا گیا 
یونہی لٹ لٹ کے اور مٹ مٹ کے، بنتا ہی رہا ہوں میں
گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں 

میں کرتا رہا اوروں کی کہی، میری بات میرے من ہی میں رہی 
کبھی مندر میں، کبھی محفل میں، سجتا ہی رہا ہوں میں
گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں 

اپنوں میں رہے یا غیروں میں، گھنگرو کی جگہ تو ہے پیروں میں 
پھر کیسا گِلہ، جگ سے جو مِلا، سہتا ہی رہا ہوں میں
گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں 

کبھی اِس پگ میں کبھی اُس پگ میں بندھتا ہی رہا ہوں
گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں 

روندر جین/رویندر جین 

نابینا بھارتی گیت کار و موسیقار

1 comment: