یاد ہیں سارے وہ عیشِ با فراغت کے مزے
دل ابھی بھولا نہیں آغازِ الفت کے مزے
وہ سراپا ناز تھا بے گانہ رسمِ وفا
اور مجھے حاصل تھے لطفِ بے نہایت کے مزے
حُسن سے اپنے وہ غافل تھا میں اپنے عشق سے
میری جانب سے نگاہِ شوخ کی گستاخیاں
یار کی جانب سے آغازِ شرارت کے مزے
یاد ہیں وہ حسن و الفت کی نرالی شوخیاں
التماسِ عذر و تمہیدِ شکایت کے مزے
صحتیں لاکھوں مِری بیمارئ غم پر نثار
جس میں اٹھے بارہا ان کی عیادت کے مزے
حسرت موہانی
No comments:
Post a Comment