فلمی گیت
لے تو آئے ہو ہمیں سپنوں کے گاؤں میں
پیار کی چھاؤں میں بٹھائے رکھنا، سجنا او سجنا
تم نے چھوا تو تار بج اٹھے من کے
تم جیسا چاہو رہیں ویسے ہی بن کے
دُوجا نہ آئے کوئی نینوں کے گاؤں میں
لے تو آئے ہو ہمیں سپنوں کے گاؤں میں
چھوٹا سا گھر ہو اپنا، پیارا سا جگ ہو
کوئی کسی سے پل بھر نہ الگ ہو
اس کے سوا اب دُوجی کوئی چاہ نہیں
ہنستے رہیں ہم دونوں پھولوں کے گاؤں میں
لے تو آئے ہو ہمیں سپنوں کے گاؤں میں
پیار کی چھاؤں میں بٹھائے رکھنا، سجنا او سجنا
پیار کی چھاؤں میں بٹھائے رکھنا، سجنا او سجنا
روندر جین/رویندر جین
نابینا بھارتی گیت کار و موسیقار
No comments:
Post a Comment