About To Resign
سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی
میرے دکھوں کا ایک طویل سلسلہ بھی
طلوع ہو جاتا ہے
جو سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی
غروب ہو جاتا ہے
موت کی بہن
مجھے اذیت دینے آ جاتی ہے
کبھی مجھے کہتی ہے
'تم جنگ میں ہلاک ہو گئے ہو'
کبھی کہتی ہے 'تم کو
پاگل کتے نے کاٹ لیا ہے
'اور تم مر گئے ہو
کبھی کہتی ہے
تم گہرے پانیوں میں'
'ڈوب گئے ہو
ابرار عمر
No comments:
Post a Comment