Sunday, 6 December 2015

اپنی قوت اپنی جان لا الہ الا الله محمد رسول الله

جاگ رہا ہے پاکستان 
رزمیہ گیت

اپنی قوت اپنی جان لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ
ہر پل ہر ساعت ہر آن جاگ رہا ہے پاکستان
نکلے ہیں مردانِ حق، سینوں میں لے کر قرآن
ہم سے رہے باطل ہشیار، ہم ہیں اک چڑهتا طوفان
اپنی قوت اپنی جان لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ
ہر پل ہر ساعت ہر آن جاگ رہا ہے پاکستان

ہم ہیں قاسم کی آواز، ہم ہیں خالد کی للکار
ہم ہیں طارق کا بازو، ہم ہیں ٹیپو کی تلوار
اپنی قوت اپنی جان لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ
ہر پل ہر ساعت ہر آن جاگ رہا ہے پاکستان
پرچم نصرت ہم سے کھلا، رسمِ شجاعت ہم سے چلی
ہم ہیں جوہرِ تیغِ حسین، ہم ہیں زورِ دست علی
اپنی قوت اپنی جان لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ
ہر پل ہر ساعت ہر آن جاگ رہا ہے پاکستان
فاتح ہیں تو غازی ہیں، دین پہ مٹ جائیں شہید
نعرہ اپنا ہے اسلام، کلمہ اپنا ہے توحید
اپنی قوت اپنی جان لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ
ہر پل ہر ساعت ہر آن جاگ رہا ہے پاکستان

محشر بدایونی

No comments:

Post a Comment