عارفانہ کلام نعتیہ کلام
سب سے پہلے مشیت کے انوار سے نقشِ رُوئے محمدﷺ بنایا گیا
پھر اسی نقش سے لے کے کچھ روشنی، بزمِ کون و مکاں کو سجایا گیا
وہ چراغِ محبتﷺ جو روز ازل، خلوتِ لامکاں میں جلایا گیا
نور سے اس کے آخر جہاں تا جہاں ذرے ذرے کا دل جگمگایا گیا
وہ محمدؐ بھی احمدؐ بھی محمودؐ بھی حسنِ مطلق کا شاہد بھی مشہود بھی
حشر کا غم مجھے کس لیے ہو کؔرم، میرا آقاؐ ہے وه، میرا مولاؐ ہے وه
جس کے دامن میں جنت بسائی گئی، جس کے ہاتھوں سے کوثر لُٹایا گیا
کرم حیدری
No comments:
Post a Comment