پیلا تھا چاند 🌕اور شجر بے لباس تھے
تجھ سے بچھڑ کے گاؤں میں سارے اداس تھے
سوچا تو، تُو "مگن" تھا فقط میری ذات میں
دیکھا تو، کتنے لوگ تِرے آس پاس تھے
جب ہم نہ مل سکے، تو ہمیں ماننا پڑا
دل اس پہ مطمئن تھا کہ ہم ایک ہو گئے
لیکن کئی گماں مِری سوچوں کے پاس تھے
اشفاق اس کو دیکھ کے ہم سے غزل ہوئی
مدت سے ورنہ پم تو یونہی محوِ یاس تھے
اشفاق ناصر
No comments:
Post a Comment