رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
کبھی کبھی یوں کیوں ہوتا ہے؟
چہرہ کوئی ہوتا ہے
پر اور کسی چہرے کا گماں گزرتا ہے
پھر چند لمحوں کی خاطر
ہم ارد گرد سے کٹ جاتے ہیں
یادوں کے خوشرنگ جہانوں میں
بٹ جاتے ہیں
نہ موسم ہوش کا ہوتا ہے
نہ لہر جنوں کی ہوتی ہے
جبار جمیل
No comments:
Post a Comment