عورت، مرد، پیمائش اور لذت
عورت کی پیمائش
مرد کے بس کی نہیں
برہنگی
مرد کی حد ہے
جبکہ عورت کی حد کا
جسم سے کوئی علاقہ نہیں
جیسے ایک نظم کے
اربوں مطلب ہوتے ہیں
ویسے ہی ایک عورت کے
اربوں کونے
مرد کے پاس
دریافت کی قوت تو ہے
مگر برداشت کا مادہ نہیں
کیا کہیں ایسی عورت موجود ہے
جو دیوانی ہو
ٹھنڈی یخ چائے کی
لذت کا تعلق
ذاتی *ایگزیکیوشن سے ہے
گل جہان
*execution
No comments:
Post a Comment