Tuesday, 6 July 2021

زلف رخ پہ سوار کرتے ہوئے

 زُلف رُخ پہ سوار کرتے ہوئے

مار ڈالا سنگھار کرتے ہوئے

چُومنے کو غلط نہ جانیں آپ

پیار ہوتا ہے پیار کرتے ہوئے

کیوں مِرا اعتبار کرتے نہیں

وہ مِرا اعتبار کرتے ہوئے

رابطہ ٹُوٹنے لگا اس سے

رابطہ استوار کرتے ہوئے

توڑ بیٹھے وجود اپنا ہم

عشق کو پائیدار کرتے ہوئے


مزمل رضوی

No comments:

Post a Comment