فلمی گیت
حالِ دل یوں انہیں سنایا گیا
آنکھ ہی کو زباں بنایا گیا
حال دل یوں انہیں سنایا گیا
زندگی کی اداس راتوں کو
آپ کی یاد سے سجایا گیا
حال دل یوں انہیں سنایا گیا
عشق کی وہ بھی ایک منزل تھی
ہر قدم پر فریب کھایا گیا
حال دل یوں انہیں سنایا گیا
لاکھ طوفان سمیٹ کر یارب
کس لیے ایک دل بنایا گیا
حال دل یوں انہیں سنایا گیا
راجندر کرشن
No comments:
Post a Comment