Tuesday, 18 August 2020

پھول کی طرح لہلہاتے ہوئے

پھول کی طرح لہلہاتے ہوئے
خوب لگتے ہو مسکراتے ہوئے
گرم جوشی سے یوں ملا نہ کرو
لوگ جلتے ہیں آتے جاتے ہوئے
خوف کی قید سے نکلنا ہے
خامشی کو قلم بناتے ہوئے
آپ ہر بار کھائیں گے منہ کی
بارہا مجھ کو آزماتے ہوئے

سلمان اطہر

No comments:

Post a Comment