Taste buds that died
تمہیں خبر ہی نہیں ہے کہ
انتظار کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے
کیونکہ تم نے کبھی انتظار کِیا ہی نہیں
اتنے سالوں سے صبر کرنے والوں کی زبان کے
تمام ذائقے اپنا اثر کھو چکے ہیں
اور وہاں صرف انتظار کا ذائقہ براجمان ہے
جس کی تیز اور بے قابو بدبُو
اعصاب پر سوار ہو کے
آنکھوں کو کھوکھلا کر چکی ہے
اور دماغ کو یقین دِلا چکی ہے
کہ؛ اچھے موسم اب نہیں آئیں گے
انعمتا علی
No comments:
Post a Comment