Sunday, 18 July 2021

بھاری بستہ چھٹی کی گھنٹی بجتے ہی

 بھاری بستہ


چھٹی کی گھنٹی بجتے ہی

چپل میری نیکر کی جیبوں میں ہوتی تھی

بستہ کندھے پر پھینکے

تختی لہراتا بھاگ نکلتا تھا

پھر یہ گھوڑے شوڑے میرے آگے بچے ہوتے تھے

پر میرے بچے

علم کی ڈگڈگی

جاہل کے ہاتھ آ جائے

تو بستے بھارتی ہو جاتے ہیں

اتنے بھاری ہو جاتے ہیں

چھٹی کی گھنٹی سے گھٹنے بج اٹھتے ہیں

پھر سر بڑھ جاتے ہیں

قد چھوٹے رہ جاتے ہیں

اور انسان کا بچہ گھوڑوں سے ڈرنے لگتا ہے


حسین عابد

No comments:

Post a Comment