Sunday, 4 July 2021

مجھے قید کرنے کی ضد چھوڑ دو

ایک مشورہ


مِرے گِرد

اب لال پیلی دواؤں کی

ان شیشیوں سے

نہ دیوار چُننے کی

کوشش کرو

تم حصارِ دعا میں

مجھے قید کرنے کی ضد چھوڑ دو

اب مِرے زخم خوردہ بدن کی

نہ تم سوئیوں سے

طبیبوں کی

پیوند کاری کرو

اپنی پہچان کی شکل

بگڑی ہوئی لگ رہی ہو

تو میری

اک اچھی سی تصویر

کمرے میں تم ٹانگ لو

مجھ کو گھر کے

کسی اندھے کونے میں اب ڈال دو


صبا اکرام

No comments:

Post a Comment