Monday, 5 July 2021

درد کو سامان راحت کر سکے

 درد کو سامانِ راحت کر سکے

عشق ہی ایسی کرامت کر سکے

ہائے طوفاں، ہائے طوفاں، مت کرو

ریت کا حق ہے کہ ہِجرت کر سکے

اِس لیے ہم نے محبت چھوڑ دی

اور بھی کوئی محبت کر سکے

دل! سپاہِ جسم کے سالار کا

حق نہیں بنتا بغاوت کر سکے

کاش اب دل عشق کرنا چھوڑ دے

اور پھر حسبِ ضرورت کر سکے


عین عمر

No comments:

Post a Comment