کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گا
افق تک سیہ زلف لہرائیے گا
مِرا حال اب کچھ توجہ طلب ہے
مِرے حال پر غور فرمائیے گا
بڑا سخت ہے راستہ زندگی کا
بس اب آنے والی ہے رُت زندگی کی
کسی دن اچانک چلے آئیے گا
بہاروں کا موسم بڑا قیمتی ہے
اسے چند لمحے تو ٹھہرائیے گا
عبدالحمید عدم
No comments:
Post a Comment