Wednesday, 4 January 2017

وہ میرا جان ہر محفل کہاں ہے

وہ میرا جانِ ہر محفل کہاں ہے
نگاہِ شوق کی منزل کہاں ہے
ستارو! تم نے دیکھا ہو تو لا دو
مِری امید کا حاصل کہاں ہے
مِرا آنسو سہی انمول موتی
تمہارے ہار کے قابل کہاں ہے
تمہارا حسن میرے دل کی منزل
تمہارے حسن کی منزل کہاں ہے
ہے مۓ خانہ حقیقت ہی حقیقت
یہاں بحثِ حق و باطل کہاں ہے

ساغر نظامی

No comments:

Post a Comment