Friday, 21 August 2020

بڑی سونی سونی ہے زندگی یہ زندگی

فلمی گیت

بڑی سونی سونی ہے، زندگی یہ زندگی
میں خود سے ہوں، یہاں اجنبی، اجنبی
بڑی سونی سونی ہے، زندگی یہ زندگی

کبھی ایک پل بھی کہیں یہ اداسی دل میرا بھولے
تبھی مسکرا کر دبے پاؤں آ کر دکھ مجھے چھو لے
نہ کر مجھ سے غم میرے دل لگی یہ دل لگی
بڑی سونی سونی ہے، زندگی یہ زندگی

کبھی میں نہ سویا، کہیں مجھ سے کھویا سکھ میرا ایسے
پتہ نام لکھ کر کہیں یونہی رکھ کر بھولے کوئی جیسے
عجب دکھ بھری ہے، یہ بے بسی، بے بسی
بڑی سونی سونی ہے، زندگی یہ زندگی

یوگیش گوڑ

No comments:

Post a Comment