Sunday, 23 August 2020

سات دن سات آسمانِ دراز

سات دن سات آسمان

سات دن
سات آسمانِ دراز
ہفت رنگ
ہفت صوت آہنگ ساز
ہفت پیکر و جود کی تکرار
تھام لے ہاتھ اے شعورِ شکار

خشک مٹی جو رنگ پرور ہے
رنگ لیتی ہے، رنگ دیتی ہے
خون کا اور کبھی گلاب کا رنگ
زہر کا اور کبھی شراب کا رنگ
رنگ کا رنگ اور رنگ ہی رنگ
حرف و صوت و سماع رنگ ہی رنگ
سب پہ چھایا ہوا ہے اس کا رنگ

علی ظہیر

No comments:

Post a Comment