Tuesday, 8 September 2020

ٹوٹے ہوئے خوابوں نے ہم کو یہ سکھایا ہے

فلمی گیت

ٹوٹے ہوئے خوابوں نے ہم کو یہ سکھایا ہے
دل نے جسے پایا تھا، آنکھوں نے گنوایا ہے
ٹوٹے ہوئے خوابوں نے 

ہم ڈھونڈھتے ہیں ان کو جو مل کے نہیں ملتے
روٹھے ہیں نہ جانے کیوں مہماں وہ میرے دل کے
کیا اپنی تمنا تھی کیا سامنے آیا ہے
ٹوٹے ہوئے خوابوں نے ہم کو یہ سکھایا ہے
دل نے جسے پایا تھا، آنکھوں نے گنوایا ہے
ٹوٹے ہوئے خوابوں نے

لوٹ آئی صدا میری ٹکرا کے ستاروں سے
اجڑی ہوئی دنیا کہ سنسان کناروں سے
پر اب یہ تڑپنا بھی کچھ کام نہ آیا ہے
ٹوٹے ہوئے خوابوں نے ہم کو یہ سکھایا ہے
دل نے جسے پایا تھا، آنکھوں نے گنوایا ہے
ٹوٹے ہوئے خوابوں نے

شیلندر 
(شنکر داس کیسری لال)

No comments:

Post a Comment