فلمی گیت
تیری اونچی شان ہے مولا
میری عرضی مان لے مولا
تُو ہی سب کچھ جاننے والا
میں ہوں تیرا ماننے والا
مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے
تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے
بنگلہ موٹر کار دلا دے
اک نہیں دو چار دلا دے
تیری اونچی شان ہے مولا
میری عرضی مان لے مولا
تُو ہی سب کچھ جاننے والا
میں ہوں تیرا ماننے والا
کیسے کیسوں کو دیا ہے
ایسے ویسے کو دیا
مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے
تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے
ڈالر دے یا پاؤنڈ دے دے
کیش دے دے چیک بنا دے
درہم و دینار دے دے
کوئی چھپڑ پھاڑ مولا
اپنی جیبیں جھاڑ مولا
اب تو مجھ کو مال دے دے
اور نہ اب ٹال، دے دے
کیسے کیسوں کو دیا ہے
ایسے ویسے کو دیا
مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے
تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے
تیری اونچی شان ہے مولا
میری عرضی مان لے مولا
تُو ہی سب کچھ جاننے والا
میں ہوں تیرا ماننے والا
مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے
تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے
سونا دے دے، چاندی دے دے
ہیرے دے دے، موتی دے دے
نوٹو کی برسات دے دے
تُو نے خود ہی تو کہا ہے
دیتا ہوں جو مانگتا ہے
کب سے بندہ مانگ رہا ہے
کب سے لائن میں کھرا
مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے
تھوڑی سے تو لفت کرا دے
تیری اونچی شان ہے مولا
میری عرضی مان لے مولا
تُو ہی سب کچھ جاننے والا
میں ہوں تیرا ماننے والا
مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے
تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے
ریاض الرحمٰن ساغر
No comments:
Post a Comment