نام لیتا ہوں احترام🙏 سے میں
خوب واقف ہوں تیرے نام سے میں
تاج♚ والے غلام ہیں اس کے
مل کے آیا ہوں اک غلام سے میں
ان گِنت کام یاد آنے لگے
صبح کو دوپہر بناتا ہوں
دوپہر جوڑتا ہوں شام سے میں
عالمانہ خطاب کرتا ہوں
جلسۂ جہلِ خاص و عام سے میں
اپنے بچوں کا پیٹ بھرتا ہوں
رات دن شکر کے کام سے میں
اقبال پیرزادہ
No comments:
Post a Comment