Tuesday 27 April 2021

کیا تم وہ اداسی دور کر سکتے ہو

 کیا تم وہ اداسی دُور کر سکتے ہو

جو سارے آئینے توڑ دینے کے بعد 

دیواروں میں گُھس جاتی ہے

کیا تم وہ دُھواں باہر نکال سکتے ہو

جو ساری تصاویر جلانے کے بعد

حلق میں بھر جاتا ہے

کیا تم اس گُلدان کو جوڑ سکتے ہو

جو کسی جانے والے نے ہاتھ سے گِرا دیا ہو

کیا تم وہ آوازیں واپس لا سکتے ہو

جو کسی موڑ کے آغاز پر غائب ہو جاتی ہیں

کیا تم کوئی ایسی چیز

ایجاد کر سکتے ہو

جس سے میں دریافت کر لی جاؤں 


فاطمہ مہرو

No comments:

Post a Comment