Friday, 2 April 2021

تجھے دل میں بسا لیں شامل شام و سحر کر دیں

 تجھے دل میں بسا لیں شامل شام و سحر کر دیں

ادھر آ، غمِ جاناں تجھے ہم معتبر کر دیں

ہم آئے ہیں ہمارے ساتھ صبحِ ‌نو بھی آئی ہے

شبِ تاریک کے ماروں کو جا کر یہ خبر کر دیں

ہماری داستانِ عشق بھی دہرائے گی دنیا

اگر وہ ساتھ دیں تو ہم عاشقی کو معتبر کر دیں

کنول دشوارئ منزل ہمیں محسوس کیا ہو گی

جو پیدا راہِ دل میں جذبۂ شوق سفر کر دیں


ڈاکٹر کنول فیروز​

No comments:

Post a Comment