Friday, 23 April 2021

خواب تمہارے آتے ہیں

خواب تمہارے آتے ہیں

نیند اڑا لے جاتے ہیں

آج لکھیں گے حال اپنا

سوچتے ہیں ڈر جاتے ہیں

عشق بہت سچا ہے ہم

تارے توڑ کے لاتے ہیں

رُسوائی کا خوف نہیں

شہرت سے گھبراتے ہیں

نام تمہارا آتا ہے

یادوں میں کھو جاتے ہیں

دل میں درد سا اٹھتا ہے

درد میں ڈوبے جاتے ہیں

اس کا دھیان جب آتا ہے

ایک سکون سا پاتے ہیں

باغوں میں وہ جاتا ہے

پھول بہت شرماتے ہیں

اپنے گھر وہ چین سے ہے

ہم بھی ہنستے گاتے ہیں

مرگِ مسلسل ہے لیکن

ہم زندہ کہلاتے ہیں


صابر وسیم

No comments:

Post a Comment