Wednesday, 14 July 2021

میری میٹھی محبت جب قبر میں تو تاریک قبر میں لیٹی ہو گی

(Mein süßes Lieb) میری میٹھی محبت 


میری میٹھی محبت، جب قبر میں تُو

تاریک قبر میں لیٹی ہو گی

میں اُسی قبر میں تِری قُربت کے لیے اُتروں گا

اور لوں گا تمہیں آغوش میں اپنی

چُوموں گا تمہیں کھینچ کے، گلے بھی ملوں گا

تم تو ساکت ہی رہو گی، پیلی، ٹھنڈی

میں مگر چیختا، کانپتا، رونے بھی لگوں گا تو

بن جاؤں گا اک لاش ہی آخر

اک سیاہ رات کے نقارے پہ زندہ ہوں گے مُردے

ہوا میں اٹھتے ہجوم، رقص کرتے ہوئے

ہم مگر قبر میں لیٹے ہی رہیں گے

مطمئن میں تمہاری بانہوں میں خاموش

مُردے اٹھیں گے سبھی پھر اس حشر کے دن

جو بلائے گا سب کو سزا اور جزا کی طرف

ہم دونوں کو کسی بات کی فکر کہاں ہو گی

ہم لیٹے رہیں گے اک دوجے کی آغوش میں بس


(Heinrich Heine)ہائنرش ہائنے 

اردو ترجمہ: مقبول ملک

No comments:

Post a Comment