کس ہنر کے مظاہرے میں ہو
تم تو خود سے مقابلے میں ہو
چاند آئے گا؟ صلح کرنے کو
جاگ جاؤ، مغالطے میں ہو
قتل کرنا تو اس کو ٹھیک نہیں
عشق کی موت حادثے میں ہو
آتے آتے ہنسی یوں پھسلی ہے
جیسے اشکوں کے راستے میں ہو
چاند غائب ہے چاند راتوں سے
کیا پتا میرے آئینے میں ہو
تم چلے تھے خلا کو بھرنے کیوں
لوٹ آئے کہ راستے میں ہو؟
پوجا بھاٹیہ
No comments:
Post a Comment