محبت مر بھی سکتی ہے
ہیرمان ہیسے کی ایک جرمن نظم (1911)
یہ دن بھی کتنے بھاری ہیں
میں خود کو کسی آگ سے گرما نہیں سکتا
اب کوئی سورج مجھے دیکھ کر مسکراتا نہیں
سب کچھ بالکل خالی
ہر شے سرداور بے رحم
چمکدار پیار بھرے ستارے بھی مجھے
سرد مہری سے تکتے رہتے ہیں
جب سے میرے دل پر یہ راز کھلا ہے
محبت مر بھی سکتی ہے
(Hermann Hesse) ہیرمان ہیسے
اردو ترجمہ: مقبول ملک
No comments:
Post a Comment