Sunday, 11 July 2021

رخ جاناں کا عکس اور خواہش بہار کی

 رخِ جاناں کا عکس


پڑے برف باہر جتنی بھی پڑتی رہے

ژالہ باری ہو، طوفاں بھی آتے رہیں

یہ سب کھڑکیوں پہ بھلے سر پٹختے رہیں

مجھے کوئی شکایت نہیں ہے کہ میں

لیے پھرتا ہوں اپنے سینے میں

رخِ جاناں کا عکس اور خواہش بہار کی


(Heinrich Heine)ہائنرش ہائنے 

اردو ترجمہ: مقبول ملک

No comments:

Post a Comment