Sunday, 11 July 2021

ایک تھا گڈریا سست اور کاہل

(Der Schäfer) گڈریا 


گوئٹے کی ایک جرمن نظم کا اردو ترجمہ 


ایک تھا گڈریا سست اور کاہل

صحیح معنوں میں کاہل جسے

کسی بھیڑ کی بھی فکر ہی نہیں تھی

ایک لڑکی اسے ایسی ملی دیکھتے ہی جسے

پانی جیسے پل کے اوپر سے بہنے لگا

اڑ گئی بھوک بھی، نیند بھی

پھر یہ بھی ہوا

وہ راتوں کو تارے گننے لگا

شکایت بھی کرتا مگر حوصلے سے

اب وہ لڑکی اسے مل ہی گئی ہے

سب کچھ ہے اب پہلے ہی جیسا

بھوک بھی، پیاس بھی، نیند بھی


(Goethe) گوئٹے 

اردو ترجمہ: مقبول ملک

No comments:

Post a Comment