عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کیا صاحب جمال بنائے گئے ہیں آپﷺ
یعنی کہ بے مثال بنائے گئے ہیں آپﷺ
ہے ختم ہر کمال فقط آپ پر حضورﷺ
سر تا بہ کمال بنائے گئے ہیں آپﷺ
کس کو سنائیں کس سے کہیں حالِ درد و غم
سنیں کو عرض حال بتائے گئے ہیں آپﷺ
فائز ہیں آپﷺ درجۂ خلقِ عظیم پر
لاریب خوش حال بنائے گئے ہیں آپﷺ
نعتِ حبیبِﷺ کِبریا پڑھنے کو اے مجاز
کتنے ہی خوش مقال بنائے گئے ہیں آپﷺ
مجاز امروہوی
No comments:
Post a Comment