Friday, 13 January 2017

تو کس طرح سے یہ احساں مگر اتارے گا

تُو کس طرح سے یہ احساں مگر اتارے گا
عطا کرے گا جو دستار، سر اتارے گا
نہ مانگ ایک بھی لمحہ خوشی کا دنیا سے
یہ قرض وہ ہے جسے عمر بھر اتارے گا
یہ عمر بھر کی تھکن ایک دن تو اترے گی
کوئی تو دوش سے بارِ سفر اتارے گا
یہ لگ رہا ہے ستاروں کی چال سے کہ فلک
کوئی عذاب مِری خاک پر اتارے گا
چمن کو زہر سے سینچا ہے باغباں نے فرازؔ
اجل گرفتہ ہی کوئی ثمر اتارے گا

احمد فراز

No comments:

Post a Comment