آہ بھی حرفِ دعا ہو جیسے
اک دکھی دل کی صدا ہو جیسے
وہ ہے خاموش تو یوں لگتا ہے
ہم سے رب روٹھ گیا ہو جیسے
نام لکھ لکھ کے مٹاتا ہے مِرا
دل کے آئینے میں ہے اک چہرہ
کوئی شے ڈھونڈ رہا ہو جیسے
زندگی، اونگھ 😩 رہی ہے
کسی مفلس کا دِیا 🪔 ہو جیسے
اے جی جوش
No comments:
Post a Comment