Sunday, 6 September 2020

ایک جزیرہ تیرے گھر کا ایک جزیرہ میرے گھر کا

ایک جزیرہ تیرے گھر کا
ایک جزیرہ میرے گھر کا
ایک جزیرہ  بازاروں کا
ایک جزیرہ وہ ہے جس پر خود کو بیچ کے آ جاتا ہوں
ایک جزیرہ خوشیوں کا ہے
ایک جزیرے پر مسجد ہے
ایک پہ رقص اور موسیقی کے ساز سجے ہیں
اور جزیروں کو آپس میں
سڑکیں جوڑ دیا کرتی ہیں
اب کے چھٹی کا دن ہو گا
تو ہم پھر اپنی گاڑی میں
ان سڑکوں پر بہتے ہوں گے

فیصل عظیم

No comments:

Post a Comment