Wednesday, 9 September 2020

کبھی تو نظر ملاؤ کبھی تو قریب آؤ

گیت

کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ
جو نہیں کہا ہے، کبھی تو سمجھ بھی جاؤ
ہم بھی تو ہیں تمہارے، دیوانے ہو دیوانے
کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ

ہم نے تم کو دیکھتے ہی دل دیا
تم بھی سوچو تم نے ہم سے کیا کیا
میرا دل نہ توڑو، کبھی دل سے دل ملاؤ
ہم بھی تو ہیں تمہارے، دیوانے ہو دیوانے
کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ
جو نہیں کہا ہے، کبھی تو سمجھ بھی جاؤ
ہم بھی تو ہیں تمہارے، دیوانے ہو دیوانے
کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ

دل یہ چاہے، تیری زلفیں چوم لوں
سوچتا ہوں اور تم سے کیا کہوں
کوئی فیصلہ لو، کبھی تو گلے لگاؤ
ہم بھی تو ہیں تمہارے، دیوانے ہو دیوانے
کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ
جو نہیں کہا ہے، کبھی تو سمجھ بھی جاؤ
ہم بھی تو ہیں تمہارے، دیوانے ہو دیوانے
کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ

ریاض الرحمٰن ساغر

No comments:

Post a Comment