Monday, 14 September 2020

کی محبت، اور محبت بھی بہت

کی محبت، اور محبت بھی بہت
ہے مگر یہ بات پہلے کی بہت 
شاخ سے گرتا ہے جب پتہ کوئی 
یاد کرتا ہے تمہیں کوئی بہت 
اہل دل، اہل نظر کی خیر ہو 
لگ رہی ہو آج تم اچھی بہت 
پہلے ہر اک ظلم پر لڑتا تھا میں 
مصلحت پھر سیکھ لی تھوڑی بہت 
مل گئی دو وقت کی روٹی ہمیں 
اور ہے دو وقت کی روٹی بہت 

ساجد رحیم

No comments:

Post a Comment