Friday, 16 April 2021

تو ساحر ہے رنگریز ہے یا جادوگر

 تُو ساحر ہے، رنگریز ہے یا جادوگر

یہ طلسم کدہ ہے، یا خواب نگر

ششدر ہوں

کہ یہ میں ہوں

یا مجھ میں کوئی اور آن بسا ہے

سوچ رہی ہوں

آنکھ کھولوں، یا ابھی خواب نگر بسا رہنے دوں

اسم پڑھ لوں یا طلسم کدہ ابھی سجا رہنے دوں


شاہدہ مجید

No comments:

Post a Comment