رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
کالے ہوں یا اجلے پتھر
ہوتے ہیں کب کس کے پتھر
پتھر سے امید عبث ہے
پتھر تو ہیں پگلے پتھر
درد و سوز کے پیکر انساں
ہو جاتے ہیں کیسے پتھر
پریم نگر کی رِیت یہی ہے
کھا لے خوشی سے پیارے پتھر
پُھولوں کی نگری میں تابش
ہم نے اکثر دیکھے پتھر
تابش مہدی
No comments:
Post a Comment