لذت، وفا، خمار، نشہ، ہے شراب تُو
چمپا کلی، کنول ہے تُو، کھلتا گلاب تُو
تُو حسنِ کائنات ہے، رنگوں میں ہے چھپی
میں رنگ ڈھونڈتا ہوا، اور ایک خواب تُو
یہ آنکھیں، زلف، ہونٹ، صبح و شام، زندگی
مجھ کو ہے زندگی پہ مکمل کتاب تُو
تیرا وصال زیست ہے دوزخ فراق ہے
کیسی ہے میری زندگی کر تو حساب تُو
صحرا کی وسعتوں میں بھٹکتا وصال میں
ہر گام جھلملاتا ہوا ہے سراب تُو
احمد وصال
No comments:
Post a Comment