Tuesday, 13 April 2021

ہمیں قیامت کی نشانیوں میں یہ نہیں بتایا گیا

 بے نشان


ہمیں قیامت کی نشانیوں میں یہ نہیں بتایا گیا

کہ وہ مرد ناپید ہو جائیں گے

جنہیں خدا نے ایک درجے اوپر رکھا

ذرا ان ماؤں کے دودھ کو جانچو

اس کو پی کے پروان چڑھنے والا بچہ

بے کردار ہو جاتا ہے

کسی ہجڑے یا زنخے پہ لعن طعن مت کرو

وہ اپنے سوا کسی کا مذاق نہیں اڑاتا

اور اب آنے والی صدیوں میں

جو نسلیں پیدا ہوں گی

وہ کسی زنخے یا ہجڑے سے زیادہ قابل رحم ہوں گی

سو ہمیں مت دکھاؤ یہ حسب نسب

ہم نے یہ سارے غرور ندی نالوں میں بہتے ہوئے دیکھے ہیں

ہمیں قیامت کی نشانیوں میں یہ نہیں بتایا گیا

کہ ایک وقت ایسا آئے گا

جب کسی کی کوئی شناخت نہیں ہو گی


انجلا ہمیش

No comments:

Post a Comment