Monday, 5 April 2021

اب تو ہے فکر روزگار ہمیں

 اب تو ہے فکرِ روزگار ہمیں

تم کو سوچیں گے جب بھی فرصت ہو

بھول جاؤ تو کچھ گناہ نہیں 

یاد رکھنے میں گر اذیت ہو

میں یہ سمجھوں گا کامیاب ہے عشق

شرط ہے ساتھ تیری حسرت ہو

کام کرنا ہی کام ہے تیرا

تُو نہ یوسف اسیرِ شہرت ہو


یوسف قدیر

No comments:

Post a Comment