تمہاری قبر
بھاگتے بھاگتے تیرے پیچھے
پاؤں ہو جاتے شل تو بہتر تھا
پر
میرے خواب تھک گئے اب کے
حوصلے سب بکھر گئے کب کے
تیرے تیور جو ایسے دیکھے ہیں
سارے اوسان ہیں خطا میرے
اور
اک قبر بن گئی دل میں
خواب کے ساتھ ساتھ جس میں تُو
ہو گیا ساتھ ہی دفن اب کے
صائمہ شہاب
No comments:
Post a Comment