Friday, 2 April 2021

وہ شعلہ بیاں مقرر ہے

تعاقب


وہ شعلہ بیاں مقرر ہے

جب الفاظ کی گرہیں کھول کر

انڈیلتا ہے کانوں میں

لوگ بے خود ہو جاتے ہیں

ہزاروں لوگوں کے درمیاں

وہ کہہ رہا ہے آج

اپنے حقوق کی حاصلات کا

سیاست مقدس ذریعہ ہے

لیکن تعاقب میں اس کے

بوری بند لاشیں اور جلتا ہوا شہر ہے


عابد عباس کاظمی

No comments:

Post a Comment